مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نےخلیج تعاون کونسل کے دعوے کو غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تین ایرانی جزیروں ابو موسی، چھوٹا تنب اور بڑا تنب ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ایرانی سرزمین کے بارے میں کسی سے مذاکرات بے معنی اور مہمل بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے بے بنیاد ، غلط اور امریکہ پسند بیانات کا دور گزرچکا ہے اور اب ایسے بیانات کی کوئي وقعت اور حیثیت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی صدر اپنے ملک کے کسی بھی حصہ کا دورہ کرسکتے ہیں اور تینوں جزیرے ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران باہمی احترام کی بنیاد پر تمام ممالک بالخصوص ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے اور علاقائي ممالک کو امریکہ کی مرضی کے مطابق بیانات دینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
مہر نیوز- 18 اپریل 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےخلیج تعاون کونسل کے دعوے کو غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تین ایرانی جزیروں ابو موسی، چھوٹا تنب ، بڑا تنب ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ایرانی سرزمین کے بارے میں کسی سے مذاکرات بے معنی بات اور مہمل بات ہے۔
News ID 1580683
آپ کا تبصرہ